جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رضوانہ تشدد کیس؛ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت مسترد، عدالت کا گرفتار کرنے کا حکم

 اسلام آباد (پی پی آئی)رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی، عدالت نے ملزمہ کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت ہوئی،پی پی آئی کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید بلوچ نے کیس کی سماعت کی،۔مدعی وکیل نے کہاکہ ملزمہ کس بنیاد پر ضمانت میں توسیع مانگ رہی ہے،کیا خاتون کوئی بھی جرم کرلے اور اس کو ضمانت دے دی جائے؟اگر خاتون کو ایسے ہی ضمانتیں ملتی رہیں تو معاشرہ ختم ہو جائے گا، کریمنل پھر خواتین سے جرم کروا کے قانون کا سہارا لیں گے۔جج فرخ فرید بلوچ نے کہا کہ ملزمہ کو کمرہ عدالت سے باہر لے جائیں،میرے لئے بھی مشکل ہے میرے کولیگ کی اہلیہ ہیں، لیکن جہاں انصاف کی بات ہو گی تو میں نے انصاف کرنا ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد کردی اور گرفتار کرنے کاحکم دیدیا۔