ہملٹن: بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کو ون ڈے میچوں میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے لئے مزید 4وکٹوں کی ضرورت ہے ۔ ایشون یہ اعزاز حاصل کرنے والے 17ویں بھارتی کرکٹر بن جائیں گے ۔بھارت کی طرف سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز انیل کمبلے کو حاصل ہے ،کمبلے نے 1990سے 2007تک 269ون ڈے میچوں میں 334وکٹیں حاصل کیں ۔ ایشون نے 2010میں ون ڈے کیرئیر کا آغاز کیا ،انہوں نے 71میچوں میں اب تک 96وکٹیں حاصل کی ہیں ۔