کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یاسین ملک کی رہائی کیلئے اہلیہ اور بیٹی نے اقوام متحدہ میں قرارداد جمع کرا دی

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)بھارت میں مقید حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے اہلیہ مشال ملک اور ان کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے اقوام متحدہ میں قرارداد جمع کرا دی۔حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے ان کی اہلیہ اور بیٹی مظفر آباد پہنچیں، رضیہ سلطانہ نے اقوام متحدہ میں قرارداد جمع کرائی، جس میں اقوام متحدہ سے یاسین ملک کو انصاف دلانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یاسین ملک سے اظہار یک جہتی کیلئے لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، لوگوں نے ”یاسین ملک کو رہا کرو“ کے نعرے لگائے۔مشال ملک نے کہا کہ مودی انتخابات جیتنے کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے، یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے کہا ”میں اپنے بابا سے ملنا چاہتی ہوں، ان کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہوں، سب ان کے لیے آواز اٹھائیں۔“