متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ چارجز میں 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافہ

 اسلام آباد (پی پی آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔پی پی آئی کے مطابق نیپرا نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی پی پی اے جی نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے 26 جولائی 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، جس کے بعد 1.81 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ اس کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صارفین سے مئی کے ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا۔