متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کارسرکار میں مداخلت،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاکیخلاف اٹک میں مقدمہ درج

 اٹک (پی پی آئی)پی ٹی آئی کے چیئرمین کی قانونی ٹیم کے وکلاکے خلاف اٹک میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ شیر افضل مروت اور عمیر خان نیازی کے خلاف تھانہ اٹک سٹی میں درج کیا گیا ہے،پی پی آئی کے مطابق مقدمہ میں کارسرکار میں مداخلت اور سرکاری اہلکار کا یونیفارم پھاڑنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں،مقدمے میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات بھی شامل ہیں،مقدمہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک افضال احمد وڑائچ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔  ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ رات 8 بج کر 40 منٹ پر بذریعہ کنٹرول روم اطلاع ملی، عمیر خان نیازی اسلام آباد ہائی کورٹ کا آرڈر وصول کرانے آئے تھے، اس دوران شیر افضل مروت بھی پولیس پکٹ پر پہنچ گئے، دونوں کو ملاقات ختم ہونے کا بتایا تو مجھ پر حملہ آور ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق  ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دونوں وکلا  چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے تھے، دونوں وکلاوکالت ناموں پر دستخط کرنا بھی چاہتے تھے، وکلاکو بتایا بھی گیا کہ اب جیل لاک اپ ہو چکی ہے، ملاقات نہیں کرائی جا سکتی،  وکلانے منشی کی سرکاری یونیفارم پھاڑ دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔