اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ میں دستی بم حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

پنجگور /کوئٹہ (پی پی آئی)کوئٹہ میں دستی بم کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، پنجگور میں گاڑی میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر پولیس پر دستی بم حملہ سے کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشن زوہیب حسن کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کے جوان معمول کے گشت پر تھے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے دستی بم پھینکا، حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی افراد کی شناخت طلحہ، مدیحہ، مدہو، نجیب اللہ، جلال الدین اور سردار کے ناموں سے ہوئی ہے، تمام زخمی ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں۔ موقع پر پولیس اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، حملہ آوروں کا تعاقب جاری ہے، جلد گرفتار لیا جائے گا۔۔ادھر بلوچستان کے ضلع پنجگور میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پولیس کو شاہ کہون کے علاقے میں مشکوک گاڑی کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر علاقے کو گھیرے میں لیکر گاڑی کی چیکنگ کی گئی تو اس میں بم نصب تھا، جسے بی ڈی ایس نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنا دیا، گاڑی سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔