سانگھڑ (پی پی آئی) سانگھڑ میں گٹکا اور ماوا بنانے والی 2 فیکٹریوں پر چھاپوں کے دوران 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق سندھ پولیس نے اطلاع ملنے پر سانگھڑ میں واقع 2 گٹکا فیکٹریوں میں ایکشن کے دوران 2 ہزار 413 کلو گٹکے کا خام مال برآمد کیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے علاقہ ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کی سرپرستی کا بتایا۔ پولیس نے برآمد کیا گیا سامان قبضے میں لے کر فیکٹری مالکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔
Next Post
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کانام بھی بطور نگراں وزیراعظم میں شامل
Thu Aug 10 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کانام بھی بطور نگراں وزیراعظم میں شامل ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی طرف سے صادق سنجرانی کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق نگران وزیراعظم کیلئے شہبازشریف کی […]
