سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 یوٹیلیٹی سٹورز کی سبسڈی ختم،بینظیر انکم سپورٹ مستحقین کیلئے چینی 30، گھی 53 روپے مہنگا

کراچی (پی پی آئی) حکومت نے جاتے جاتے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا، یوٹیلیٹی سٹورز کی سبسڈی ختم کرتے ہوئے  بینظیر انکم سپورٹ مستحقین کیلئے چینی اور گھی مہنگا کر دیا۔  پی پی آئی کے مطابق     یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 30 اور  گھی 53 روپے مہنگا کر دیا گیا، یوٹیلیٹی سٹورز کی سبسڈی ختم کردی گئی ہے جس کے باعث بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد متاثر ہوئے ہیں،یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی ختم ہونے کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت استفادہ کرنے والے مستحقین کے لیے چینی اور گھی مہنگا ہوگیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 30 روپے اور گھی 53 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا ہے۔