سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

زرداری سے دوستی ہو گئی تو بہت سوں کی چھٹی ہوجائیگی، ذوالفقار مرزا

کراچی (پی پی آئی)سابق وزیرِ داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ نہ میں آصف علی زرداری سے دوبارہ دوستی کرنا چاہتا ہوں نہ ان کے پاس اتنا وقت ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پرانے دوستوں سے دوبارہ دوستی کے لیے کسی نے کوئی کوشش نہیں کی۔پی پی آئی کے مطابق  انہوں نے کہا کہ زرداری سے میری دوستی ہو گئی تو بہت سے لوگوں کی نوکریاں چلی جائیں گی۔ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ ابھی الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ بدین میں آٹھ سال پہلے اسپتال بنا تھا اب وہاں کوئی سہولت نہیں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی پرفارمنس کا پتہ کرنا ہے تو کسی بھی عام آدمی سے پوچھا جا سکتا ہے۔