پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تھری ایم پی اونظر بندی کیخلاف پیشگی عدالتی اجازت کا فیصلہ معطل

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی اونظر بندی کیخلاف پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی کمشنر کی سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، سرکاری وکیل نے کہاکہ آئین بغیروجہ بتائے نظربندی کااختیار دیتا ہے، معطل نہیں کیا جاسکتا،نظربندی کا ڈپٹی کمشنر کا صوابدیدی اختیار ختم ہو تو اس کی افادیت بھی ختم ہو جاتی ہے،ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔عدالت نے تھری ایم پی اونظر بندی کیخلاف پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا،عدالتی  فیصلے سے نظر بند پی ٹی آئی کے 57کارکنوں کی رہائی بھی لٹک گئی اورڈپٹی کمشنر کا کسی بھی شخص کو بغیر اجازت نظر بند کرنے کا اختیار بحال ہو گیا،جسٹس جواد حسن اور جسٹس مرزا وقاص روف پر مشتمل بنچ نے سماعت کی،لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کی اپیل پر سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کیا،ڈویڑن بنچ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔