پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ساتھی اداکارہ پرتشددکاالزام،علیزیشاہ کیخلاف درخواست دائر

 اسلام آباد (پی پی آئی) شوبزکی معروف اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ کے خلاف مبینہ طور پر تشدد اور دھمکیاں دینے پر قانونی کارروائی کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ ویمن مرکزجی سیون میں ٹی وی ایکٹر منسا ملک نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ  علیزینے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ان کی طرف جلتا سگریٹ پھینکا،درخواست گزارنے دعویٰ کیا  کہ علیزے شاہ نے انہیں کمرے میں جوتیوں کے ساتھ مارا اور اس دوران علیزے منشیات استعمال بھی کر رہی تھی۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ ’ایور ریڈی پروڈکشن ’‘  کی جانب سے پہلے بھی اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہے۔ منسا ملکنے استدعا کی  کہ علیزے  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجھے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران سکیورٹی فراہم کی جائے۔