سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کلفٹن، ڈی ایچ اے کے پراپرٹی ٹیکس میں 100 فیصد سے زائد اضافہ، علاقہ مکین نالاں

کراچی (پی پی آئی)کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے کلفٹن اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں رہنے والے لوگوں کو سالانہ پراپرٹی ٹیکس بھیجنے کے فیصلے پر رہائشی سخت ردعمل کا اظہار اور عدالت سے رجوع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس پراپرٹی ٹیکس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کرائے کی نئی قیمتوں کے مطابق 3 برس کے اندر دوسری بار نظر ثانی کی گئی ہے۔100 فیصد یا اس سے بھی زیادہ اضافے کے ساتھ ایک کیس میں پراپرٹی ٹیکس کی رقم تقریباً ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے کر دی گئی ہے، رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں بلاجواز 100 فیصد سے زائد اضافے کے متعدد کیسز موجود ہیں۔