کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں خواتین کے ساتھ سرعام نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم فیضان بالآخرپکڑا گیا بتایا گیا ہے کہ ملزم ایک نجی کمپنی میں بطور سکیورٹی گارڈ ملازم ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں خواتین کی کچھ دن سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ موٹرسائیکل سوار رہ چلتی خواتین کو ہراساں کرتا ہے۔ اتحاد ٹاؤن میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کی گئیں تو 2 مقامات پر پولیس کو ملزم خواتین کو ہراساں کرتا ہوا نظر آگیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان کو گرفتار کر لیا۔
Next Post
پاکستان میں چرچ حملوں پر گہری تشویش،تشدد کسی صورت قبول نہیں: امریکی محکمہ خارجہ
Thu Aug 17 , 2023
واشنگٹن/ اسلام آباد (پی پی آئی)جڑانوالہ واقعات پر امریکی محکمہ خارجہ نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔پی پی آئی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چرچ حملوں پر گہری تشویش ہے،آزادی اظہار اور مذہبی آزادی […]
