پاکستان میں چرچ حملوں پر گہری تشویش،تشدد کسی صورت قبول نہیں: امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن/ اسلام آباد (پی پی آئی)جڑانوالہ واقعات پر امریکی محکمہ خارجہ نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔پی پی آئی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چرچ حملوں پر گہری تشویش ہے،آزادی اظہار اور مذہبی آزادی ہر کسی کا حق ہے،تشدد کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں،پی پی آئی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ تشدد میں ملوث افراد سے پرامن رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں،پاکستان ایران معاملات پر شراکت دار بات کر سکتے ہیں۔

Next Post

بحیرہ اوقیانوس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے خواتین و بچوں سمیت 63افراد ہلاک

Thu Aug 17 , 2023
لزبن/میڈرڈ(پی پی آئی)سینی گال سے ا سپین جاتے ہوئے پناہ گزینوں کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 63افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 38کو بچا لیاگیا۔پی پی آئی کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں حاثہ کا شکار لوگوں کی قومیت معلوم نہیں ہوسکی […]