شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران وزیر اعظم انوار کاکڑ کا چوہدری شجاعت سے ٹیلی فونک رابطہ

 اسلام آباد (پی پی آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور  انکی خیریت دریافت کی۔ پی پی آئی کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چوہدری شجاعت حسین کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی سفر کی ابتدا آپ کیساتھ کی، اب بھی سرپرستی چاہتا ہوں، بلوچستان کے حقوق کے لیے آپ نے ہمیشہ آواز بلند کی۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام بنیادی حقوق دلانے پر ہمیشہ آپکے مشکور ہیں، قومی، عوامی مسائل کے حل، ملکی ترقی کیلئے آپ سے رہنمائی کا طالب ہوں۔دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے امید ہے آپ کے دور میں معاشی بہتری آئے گی۔سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں، عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں، تدارک کیلئے اقدامات کریں۔