پاکستانی روپے کی بے قدری، تاوان کی رقم بھی ڈالر میں طلب

پشاور(پی پی آئی)ملک میں ڈالر کی قیمت میں روز بروز اضافہ کے بعد اغواکاروں نے بھی پاکستانی کرنسی کی بجائے ڈالر کی ڈیمانڈ شروع کر دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پشاور میں پولیس نے ارمڑ کے علاقے سے ایک مغوی  تفصیر علی کو بازیاب کرایا جس کے لیے اغوا کاروں نے دو لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا  تھا۔ ڈالر کا مطالبہ شاید اس  لئے  تھا کہ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 6 کروڑ روپے  بنتی ہے جو چار ملزمان میں تقسیم ہونی تھی۔ ڈالر کی قیمت بھی آئے روز بڑھ رہی ہے۔

Next Post

گوگل اور ایپل سٹور سے 120 غیر قانونی ایپس کا خاتمہ

Thu Aug 17 , 2023
 کراچی (پی پی آئی)حکومت نے شہریوں کو ’قرضوں کے جال‘ میں پھنسنے سے بچانے کے لیے گوگل اور ایپل سٹور سے 120 غیر قانونی ایپس ہٹوا دی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق  آن لائن ایپ کے ذریعے لیے گئے قرض کی واپسی میں تاخیر پر ملنے والی دھمکیوں  کے بعد  […]