شہرقائد میں دوران ڈکیتی خاتون کی مزاحمت،ڈاکو دھرلیا

کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں خاتون نے واردات کے دوران ڈاکو سے پستول چھین لی، بیٹے نے پکڑ لیا، شہریوں نے درگت بنا دی۔نجپی پی آئی کے مطابق کراچی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے فیملی سے ڈکیتی کے دوران قیمتی اشیا لوٹ رہے تھے کہ ایک خاتون نے جرات دکھاتے ہوئے ایک ڈاکو سے پستول چھین لی۔ اسی اثنا میں بیٹے نے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا تو دوسرے نے فرار ہونے میں عافیت جانی۔شہریوں نے قابو آئے ڈاکو کی وہ درگت بنائی کہ مسلسل معافیاں مانگتا رہا اور تشدد کے سبب بری طرح زخمی ہو گیا تاہم بعد ازاں پولیس کو طلب کر کے اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔ دلیر خاتون کی فیملی سے ڈکیتی کا واقعہ ایف بی انڈسٹریل ایریا راشد منہاس روڈ پر پیش آیا۔

Next Post

تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بات چیت چاہتے ہیں:سردار مسعود

Fri Aug 18 , 2023
واشنگٹن (پی پی آئی) امریکا میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تنازعہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے بھارت کے ساتھ بات چیت کا خواہاں ہے پی پی آئی کے مطابق  مسعود خان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔چین […]