اسلام آباد (پی پی آئی) پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 جاری کرنے کیلئے دائر درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ براڈ شیٹ کمپنی کی جانب سے پاناما جے آئی ٹی کا والیم 10 جاری کرنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 22 اگست کو کرے گا،پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ براڈ شیٹ کمپنی کا مؤقف ہے کہ شریف خاندان کی غیر ملکی جائیدادوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کی لیکن نیب نے جائیدادوں کی تلاش کا معاوضہ ادا نہیں کیا، براڈ شیٹ نے برطانیہ کی عدالت میں نیب کے خلاف واجبات کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا اور براڈ شیٹ نے پاناما جے ا?ئی ٹی کا والیم 10 فراہم کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی،براڈ شیٹ کمپنی والیم 10 کو برطانوی عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنا چاہتی تھی۔یاد رہے کہ جولائی 2017 میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں پارٹی صدارت سے بھی فارغ کر دیا تھا۔
Next Post
گلگت بلتستان میں پھنسے برطانوی اور پولش 6کوہ پیماوں کو ریسکیو کرلیا گیا
Fri Aug 18 , 2023
گلگت بلتستان(پی پی آئی)پاک فوج نے کنکورڈیا اور شگر کے مقام پر پھنسے بیشتر غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت نکال لیا،۔پی پی آئی کے مطابق ایک مقامی گائیڈ کے ہمراہ ایک پولش اور 4 برطانوی کوہ پیماوں کی ٹیم کنکورڈیا اور شگر کے مقام پر پھنس گئی تھی، 4 […]
