پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی پی کااعتراض سر آنکھوں پر،نئی حلقہ بندیاں آئینی تقاضا ہیں، رانا ثنا اللہ

 اسلام آباد (پی پی آئی) سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو معلوم ہونا چاہیے کہ نئی حلقہ بندیاں آئینی تقاضا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے،  پیپلز پارٹی کا اعتراض سر آنکھوں پر ہے تاہم  مردم شماری جب نوٹیفائی ہوجائے  تو  حلقہ بندیاں  اسی حساب سے ہوتی ہیں،  آئینی تقاضہ ہیکہ 2018 کے بعد الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہوگا، کیا ہم یہ سمجھیں کہ پیپلزپارٹی کو آرٹیکل 51کلاز فائیو کا معلوم نہیں تھا، مردم شماری کو اتفاق رائے سے نوٹیفائی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ  6 سال سے مردم شماری کا معاملہ چل رہا تھا،سی سی آئی میں پیپلز پارٹی موجود تھی، میں اس بات کا حامی تھا کہ الیکشن 90 روز کے بجائے 60 روز میں ہونے چاہئیں،  اگر پچھلی حلقہ بندیوں پر الیکشن کرایا گیا تو وہ غیر آئینی ہوگا، الیکشن فروری میں ہوں گے۔