ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہر قائد میں ہزاروں کھلے مین ہول یومیہ بنیادوں پر جان لیوا حادثات کا سبب بننے لگے

کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں سڑکوں، گلیوں اور مرکزی  شاہراہوں پر کھلے مین ہول یومیہ بنیادوں پر جان لیوا حادثات اور مالی نقصان کا سبب بن رہے ۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کی زبوں حالی پر شہری حقوق کمیٹی کی مرتبہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث رواں سال کم  و بیش نصف درجن عورتیں،بچے اور مرد بشمول متعدد موٹر سائیکل سوار افراد گٹر میں گر کر جاں بحق ہوئے۔ ناگن چورنگی،جوہر،گلشن،اولڈ سٹی ایریا اور لانڈھی،ملیر،کورنگی و سرجانی ٹاون اور بلدیہ میں صدر، لائنز ایریا، لیاقت آباد اور تین ہٹی میں ہزاروں کھلے مین ہولز موجود ہیں جن پر درجنوں اموات کے باوجود ڈھکن نہیں لگائے جا سکے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق یہ کھلے مین ہولز کسی بھی وقت مزید بڑے حادثات کا سبب بن سکتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہان مین ہولز کو ڈھکا جائے تاکہ مزید کوئی جانی نقصان نہ اٹھانا پڑے۔۔