گوجرانوالہ میں ذہنی معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی،2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

 گوجرانوالہ(پی پی آئی)گوجرانوالہ میں 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی ثابت ہونے پر پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے،پی پی آئی کے مطابق دونوں ملزمان متاثرہ لڑکی کے محلے دار ہیں جن میں سے  ایک کی گرفتار ی عمل میں آگئی ہے جبکہ  دوسرے کی تلاش  میں پولیس نے چھاپے مارے ہیں اجتماعی زیادتی کا مقدمہ تھانہ صدر وزیر آباد میں متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان متاثرہ لڑکی کے محلے دار ہیں۔ گزشتہ روز دونوں ملزمان نے گلی سے گزرنے والی 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زبردستی اٹھایا اور خالی مکان میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کی حالت خراب ہونے پر ملزمان فرار ہوگئے۔

Next Post

قائد ن لیگ نوازشریف کا ستمبر میں وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ

Thu Aug 24 , 2023
لندن(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے فوری طور پر وطن واپس نہیں آرہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہبازشریف کی ملاقات میں ستمبر میں وطن واپسی نہ آْنے پر اتفاق کیا گیاہے،  اس طرح نوازشریف کی ستمبر میں وطن واپسی کا امکان ختم ہوگیاہے۔الیکشن فروری 2024 […]