نوشہرو فیروز (پی پی آئی) رانی پور میں ایک پیر گھرانہ کے مبینہ تشدد سے جاں بحق گھریلو ملازمہ فاطمہ کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،ملزم اسد شاہ کے خسر فیاض شاہ کو بھی مقدمے میں نامزد کر دیا گیا۔ فاطمہ کی والدہ اور مدعی مقدمہ شبنم نے فیاض شاہ کا نام دیا ہے،فاطمہ کی والدہ نے بیان دیا کہ میں نے اپنی بیٹی کو بطورِ خادمہ پیر فیاض شاہ کے پاس چھوڑا تھا،فیاض شاہ نے اسے اپنی بیٹی سونیا شاہ کے حوالے کیا۔خاتون کے مطابق فاطمہ کے قتل میں فیاض شاہ بھی ملوث ہے،اب وہی پیر ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق قبل ازیں فاطمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ کی والدہ بڑی پیرنی کا وڈیو بیان بھی سامنے آ گیا جس میں انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بے گناہ ہے،بچیاں دو دو ماہ فیاض شاہ کے گھر رہ کر آتی تھیں۔صحافیوں کے سوالات پر بیٹے کے سسر فیاض شاہ پر برس پڑیں اور کہا کہ میرا بیٹا اسد شاہ بے گناہ ہے،ملک کی کسی بھی لیبارٹری سے اسد شاہ کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی فاطمہ پر تشدد ہوتے نہیں دیکھا، اجالا اور ثانیہ پہلے فیاض شاہ کے پاس رہتی تھیں۔
Next Post
حضرت داتاگنج بخش ؒؒکا عرس 5ستمبر کوشروع ہوگا
Fri Aug 25 , 2023
لاہور(پی پی آئی)حضرت داتا گنج بخش ؒکے980 واں 2روزہ عرس5ستمبر کوشروع ہوگا۔ پی پی آئی کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی عرس مقدس کا افتتاح کریں گے۔
