سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خضدار مینگل قبائل میں جھڑپوں کے بعدعلاقہ سے نقل مکانی شروع

خضدار(پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع خضدار میں مینگل قبائل کے دو گروہوں کے درمیان جاری تنازعے کے بعد علاقہ نقل مکانی کرنے والوں میں ہندو برادری بھی شامل ہے۔ مسلح تصادم کے باعث نقل مکانی کرنے والے وڈھ بازار  کے ہندو دکاندار نے  بتایا کہ ’حالات بہت زیادہ خراب تھے۔ ساری رات فائرنگ ہوتی تھی، گولیاں گھر کے اوپر سے ہر وقت گزرتی تھیں، راکٹ اور دوسرا بھاری اسلحہ بھی استعمال ہو رہا تھا۔پی پی آئی کے مطابق‘ انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں حالیہ کشیدگی کو شروع ہوئے نو دن ہو گئے ہیں اور تب سے وڈھ بازار بند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی برادری کے تقریباً تمام لوگ وڈھ سے نکل گئے ہیں۔ ’کچھ لوگ خضدار اور کچھ دوسرے ضلع لسبیلہ کی طرف چلے گئے ہیں۔‘دوسری جانب ایس ایس پی خضدار فہد کھوسہ نے دعویٰ کیا کہ وڈھ میں اس وقت صورت حال نارمل ہے، تاہم کشیدگی برقرار ہے اور دور دراز علاقوں میں فائرنگ کا امکان موجود ہے۔