ڈکیتی کے الزام میں پولیس آفیسروں کے بیٹے گرفتار

میرپورخاص:  پولیس افسر ان کے بیٹوں کومبینہ ڈکیتی پر اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میرپورخاص کی ٹاﺅن پولیس نے کاروائی کر کے میرپورخاص میںڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث پولیس افسران کے بیٹوںسلیم اورحسن کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ، جبکہ ملزم سلیم کا والد محمد اسلم جو محکمہ پولیس کا سابق ایم ٹی او ہے اور ملزم حسن اے ایس آئی صداقت علی کا بیٹا ہے ۔ اس حوالے سے ٹاﺅن تھانے کے ایس ایچ او آدم ابڑو کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان خواتین سے پرس ،زیور اور موبائل چھینے سمیت دوکانوں سے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ،انھوں نے کہا کہ عدالت سے دونوں ملزمان کا تین روزہ ریمانڈ لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

Next Post

قتل کی واردارت میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج

Tue Mar 25 , 2014
میرپورخاص: قتل کی واردات میں ملوث تین افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔میرپورخاص کے علاقے پہنور کالونی میں گزشتہ روز مسلح ملزمان نے ٹائر پنکچر لگانے والے نوید جٹ کو 10 روپے مزدوری نہ دینے کے عوض فائرنگ کر کے قتل کر دیاتھا ،جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی نعیم کی مدعیت میں راحت بلو چ ،نوید […]