لاہور (پی پی آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے مہنگائی کو عروج پر پہنچایا، اب نگران حکومت بھی انہی کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے، غریب مہنگائی سے تنگ ہیں اور خود کشیاں کر رہے ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت نے مہنگائی عروج پر پہنچائی، نگرانوں نے بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کیا، عوام کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج سے 3 دن قبل انڈیا نے چاند پر قدم رکھا ان کا مشن چاند کے زمین پر ایک ایسے علاقے میں موجود ہے جہاں پہلے کوئی نہیں پہنچا تھا، ساری دنیا کے اخبارات نے یہ خبر دنیا کے ہر انسان تک پہنچائی کہ بالاخر انڈیا نے چاند کے زمین پر قدم رکھا، دوسری طرف ہمارے حکمران سیاسی انتقام میں لگے ہوئے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ توشہ خانہ کیس اکیلے چیئرمین تحریک انصاف پر نہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی جو ہیں ان کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے، حکمرانوں اور عدلیہ نے عوام کو کوئی انصاف نہیں دیا۔
Next Post
پنجاب کے مختلف شہروں سیالقاعدہ کے 2 اہم کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد گرفتار
Sat Aug 26 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور سے القاعدہ کے دو اہم کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد گرفتارکرلئے گئے،سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے آٹھ دہشتگردوں کو تحویل میں لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہورسے القاعدہ کے دواہم کمانڈرکاشان اورحسن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق دہشتگردوں سے بارودی مواد،ہینڈگرنیڈ،ڈیٹو […]