کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف بجلی روڈ تھانہ میں درج ایف آئی آر خارج کردی ہے اور وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین نے درخواست پر فیصلہ سنایا،جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیئے۔پی پی آئی کے مطابق اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا اور چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے تھے۔
Next Post
اسلام امن کا دین اور تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے: چوہدری سرور
Mon Aug 28 , 2023
گلاسکو (پی پی آئی) سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ سویڈن کی حکومت کا قرآن پاک جلانے کی اجازت دینا شرمناک حرکت ہے، اسلام امن کا دین ہے اور تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے۔ ان گھناؤنی حرکتوں کے مرتکب افراد کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے، پی […]