گلاسکو (پی پی آئی) سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ سویڈن کی حکومت کا قرآن پاک جلانے کی اجازت دینا شرمناک حرکت ہے، اسلام امن کا دین ہے اور تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے۔ ان گھناؤنی حرکتوں کے مرتکب افراد کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے، پی پی آئی کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مسلم کونسل کی جانب سے سکاٹ لینڈ میں گلاسکو سیٹی سینٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرے میں سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سرور بھی شریک ہوئے اور اپنے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی دلخراش اور شیطانی حرکت ہے،بے حرمتی سے پتہ چلتا ہے کہ مغرب میں اسلاموفوبیا اور عدم رواداری میں اضافہ ہو چکا ہے، سویڈن میں قبیح اور شرمناک حرکت دنیا میں بسنے والے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں زیادہ تر مسلمان مذہبی امتیاز کا شکار ہیں،سکاٹ لینڈ میں احتجاج کا مقصد عالمی سطح پر انسانی حقوق کی پاسداری کوفروغ دینا ہے۔ قرآن کی توہین دو ارب مسلمانوں کے خلاف نفرت، تشدد اور دشمنی کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔
Next Post
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Mon Aug 28 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سوات، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،مردان، لوئر دیر،پشاور اور باجوڑ میں بھی گھر لرز اٹھے،چترال شبقدر، مہمند اور ایبٹ آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔پی پی آئی […]