سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق  سوات، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،مردان، لوئر دیر،پشاور اور باجوڑ میں بھی گھر لرز اٹھے،چترال شبقدر، مہمند اور ایبٹ آباد میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 184کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں  اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔