سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ویڈیو پر ان کے پاکستانی مداحوں کا بھی ملا جلا ردعمل

مکہ مکرمہ (پی پی آئی)بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت عرف فاطمہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ راکھی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر واحد علی خان نامی اکاؤنٹ سے خانہ کعبہ سے طواف کے دوران  راکھی کی  ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرہ ادائیگی کی اطلاع دی گئی۔  خودراکھی ساونت نے بھی مدینہ منورہ سے اپنی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں راکھی سفید عبایا اور احرام پہنے منہ بولے بھائی بھابھی کے ساتھ خانہ کعبہ کا طواف کرتے اور خانہ کعبہ کے پاس تصاویر میں نمایاں تھیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل  راکھی نے ایک  ویڈیو جاری کی تھی  جس میں  انہیں مسجد نبویﷺ کے دروازے سے لپٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا،پی پی آئی کے مطابق  راکھی کی اس ویڈیو پر ان کے پاکستانی مداحوں نے بھی  ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔