سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کوجیل میں رہنا قبول، سمجھوتہ نہیں کرینگے:علیمہ خان

 اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ خان صاحب پاکستان کے لیے ستائیس سال سے اس مشن پر ہیں،جیل ان کیلئے بے معنی چیز ہے،اگر جیل میں رہنا پاکستان کے لیے بھلائی ہے تو اسی میں رہیں گے اور سمجھوتہ نہیں کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر علیمہ خانم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کہہ رہے ہیں ملک سے باہر چلے جائیں تو وہ اپنا گھر  چھوڑ کر باہر نہیں جائیں گے،خان صاحب نے کہا ہے سیاسی پارٹی ہے اورپاکستان میں وہ یہی تبدیلی لانا چاہ رہے تھے،ہم اسوقت سیاست کے لیے نہیں اپنے بھائی کے لیے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم کورٹ میں ریلیف کے لیے آئے ہیں کہ کم از کم جیل مینوئل کے مطابق جو اجازت ہے وہ تو دیں،یہاں پر دو سال کے بچے سے لے کر نوے سال کے بزرگ تک سبھی ہیں خان صاحب کے ساتھ ہیں۔