سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پاکستان میں بھارت کی پہلی خاتون ناظم الامور تعینات

نئی دہلی/ اسلام آباد (پی پی آئی)بھارت کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار خاتون ناظم الامور گیتا سری واستوا کو تعینات کیا گیا ہے۔ گیتا سری واستوا پاکستان اور ہندوستان کی برطانیہ سے آزادی کے بعد پہلی خاتون ناظم الامور ہیں جنہیں بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، پی پی آئی کے مطابق گیتا سری واستوا جلد اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیں گی۔ گیتا سری واستوا بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات موجودہ ناظم الامور سریش کمار کی مدت ختم ہونے اور ان کے نئی دلی جانے کے بعد اپنے عہدے کا چارج لیں گی۔  یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2019 میں ہونے والی کشیدگی کے بعد سے دونوں ممالک میں کوئی بھی فل وقتی ہائی کمشنر موجود نہیں ہے اور جونیئر سفارتکاروں کو ناظم الامور کے طور پر تعینات کیا جا رہا ہے۔