سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیلاب زدگان پرایک اورآفت،بجلی کے اضافی بل پہاڑبن کرٹوٹ پڑے

لودھراں (پی پی آئی)سیلاب زدگان پرایک اورآفت آن پڑی،بجلی کے اضافی بل پہاڑبن کرٹوٹ پڑے. دریائے ستلج میں سیلابی ریلے گھر،فصلیں اور کاروبار بہاکر لے گئے،رہی سہی کسر بجلی کے اضافی بلوں کے ذریعے بجلی گرا کرپوری کردی گئی،پی پی آئی کے مطابق    دریائے ستلج لودھراں میں سیلاب زدگان شہریوں نے دریامیں کھڑے ہوکراحتجاج کرتے ہوے وزیراعظم پاکستان سینوٹس لینے کی اپیل کر دی۔ سیلاب زدگان کا کہنا تھا کہ فصلیں گھر تباہ ہوگئے اورہزاروں روپے مالیت بجلی کے بلزنے مشکلات اوربڑھادی ہیں،گھرسے بے گھرہوچکے  ہیں،اب ہزاروں روپے  کے  بل کیسے ادا کریں، وزیراعظم اوروزیراعلیٰ  بل معاف کریں. سیلاب زدگان نے بجلی کے بل بھی سیلابی  ریلے میں بہادئیے۔