شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 وزیراعظم انوار الحق کاکڑآئندہ ماہ  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں سربراہی اجلاس میں  شرکت کریں گے

 اسلام آباد (پی پی آئی) وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آئندہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق وزیر اعظم کاکڑ امریکی صدر جو بائیڈن کے استقبالیے میں بھی شرکت کریں گے جو سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر دیا جائے گا۔ صدر بائیڈن اور اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن مین ہٹن میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز سے متصل امریکن میوزیم آف نیشنل ہسٹری میں اس ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔۔ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، وزیر اطلاعاتمرتضیٰ سولنگی، قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر احمد عرفان اسلم اور سیکرٹری خارجہ محمد سائرس قاضی سمیت ایک مختصر وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔