سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رواں ماہ کے آخر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

کراچی (پی پی آئی)روپے کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر رواں ماہ کے آخر اور ستمبر کے آغاز میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق  بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 24 اگست سے اوپر کی جانب بڑھ رہی ہیں،بینچ مارک برینٹ خام تیل 16 اگست کو 82 ڈالر کے مقابلے میں 84 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا تھا۔عرب لائٹ کا خام تیل جو پاکستان استعمال کرتا ہے، وہ 88 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان اپنی زیادہ تر ایندھن کی ضروریات مشرق وسطی سے ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرکے پورا کرتا ہے، اس لاگت کا حساب امریکی ڈالر میں کیا جاتا ہے۔امریکی ڈالرکی بڑھتی ہوئی قیمت نے پہلے ہی پاکستان کے لیے درآمد ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کا اثر صارفین پر پڑے گا۔