اکراچی(پی پی آئی) ڈسٹرکٹ ملیر پولیس نے ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کوقتل کرنیوالے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان عبد الوقار اور سجاد نے گزشتہ رات واردات کی تھی، ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر32سالہ شخص کو والد کے سامنے قتل کردیا تھا۔ایس ایس پی ملیرحسن سردار نے بتایاکہ گرفتار ملزم سجاد پہلے بھی قتل کیس میں جیل جاچکا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش 150 سے زائد وارداتوں کااعتراف کیا ہے، جبکہ ملزمان سے 2 پستول اور موبائل فون بر آمد کرلئے گئے ہیں۔
Next Post
بلاول بھٹو زرداری کا دریا ستلج کے حفاظتی بند میں شگاف پر اظہارتشویش
Tue Aug 29 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریا ستلج کے حفاظتی بند میں شگاف کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثر علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس […]
