ستمبر 7 کا دن مسلمانوں کے لئے یوم فتح مبین ہے:تحفظ ختم نبوت فورم

کراچی (پی پی آئی)نبی کریم ﷺکے منصب ختم نبوت کی حفاظت ا مت مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے نامساعد حالات کے باوجود فتنہ قادیانیت کا تعاقب ہر حال میں جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار تحفظ ختم نبوت  فورم کے سربراہ محمد انور پٹنی نے  مختلف مکاتب فکر کی شخصیات سے   ملاقات میں کیا کیا۔پی پی آئی کے مطابق  محمد انور پٹنی  نے کہا کہ 7ستمبر کا دن مسلمانوں کے لئے یوم  فتح مبین  ہے اس روز پیر مہر علی شاہ کے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوانے کی جدوجہد کو مولانا شاہ احمد نورانی و دیگر کی کوششوں سے حقیقی کامیابی ملی تھی اور پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردیا تھا۔

Next Post

وزیراعظم انوار الحق کاکڑسعودیہ اور امارات کا دورہ کرینگے

Fri Sep 1 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی) وزیراعظم انوار الحق کاکڑماہ رواں میں سعودیہ اور امارات کا دورہ کرینگے۔پی پی آئی کے مطابق وہ سعودی اور امارات کی قیادت کا آڑے وقت میں پاکستان کی مدد پر شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ  دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور تجارت و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔