کراچی (پی پی آئی)لیاری سے گرفتار ملزم نے لاک اپ میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔پی پی آئی کے مطابق گرفتار ملزم نعمت کی موت پر لواحقین نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ پولیس نے نعمت کو تشدد کرکے ہلاک کیا ہے۔لواحقین نے کہا کہ نعمت نے خودکشی کی ہے توپولیس لاک اپ کی سی سی ٹی وی دکھائے جب کہ انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہے کہ چرس رکھنے کے کیس میں گرفتار ملزم نعمت نے پھندا ڈال کرخودکشی کی۔
Next Post
ریلوے نے آج سے کرائے بڑھاد یئے،پی آئی اے کا بڑھانے پر غور
Fri Sep 1 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلوے نے بھی ٹرینوں کے 2ستمبر سے کرائے بڑھا دئیے ہیں جبکہ پی آئی اے حکام کرائے بڑھانے پرغور شروع کردیا ہے اوراسی ہفتہ فیصلہ متوقع ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے کے کرایوں میں 5 فیصد […]