بجلی کے بلوں میں اضافہ اورہوشربا مہنگائی کے باعث تاجروں کا دلوالیہ نکل گیا

کراچی (پی پی آئی)بجلی کے بلوں میں اضافہ اورہوشربا مہنگائی کے باعث کاروبار تباہی کنارے تاجروں کا دلوالیہ نکل گیا، پاور لومز سمیت چھوٹی اندسٹریز کے 60 فیصد یونٹ بند ہونے سے محنت کش پریشان،قرضوں کے بوجھ تلے دبے دکاندار کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے، پی پی آئی کے مطابق پاکستان کا سب سے ا بڑا شہر کراچی جو  معاشی حب کہلاتا تھا یہاں بجلی کے بلوں میں اضافہ اور مختلف ٹیکسز کی وجہ سے  انڈسٹریز کے چھوٹے یونٹ بند ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ چار پانچ ماہ کے دوران ڈالر کی قدر اور بجلی کے بلو ں اضافہ کے ساتھ بے روزگاری کے بحران میں مزید اضافہ کا خدشہ بڑھنے لگاہے۔

Next Post

 سائفر کیس میں عمران  کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی

Sat Sep 2 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی) اسپیشل سیکرٹ کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔پی پی آئی کے مطابق سائفر کیس کی سپیشل سیکرٹ کورٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ان کیمرہ سماعت کی، عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور سلمان صفدر نے دلائل میں […]