پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سائفر کیس میں عمران  کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی

 اسلام آباد (پی پی آئی) اسپیشل سیکرٹ کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔پی پی آئی کے مطابق سائفر کیس کی سپیشل سیکرٹ کورٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ان کیمرہ سماعت کی، عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ اٹک جیل میں جب بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے گئے تو وکلا کو ڈیڑھ کلو میٹر تک پیدل چلنا پڑا، پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔ عمران خان کے وکلا نے درخواست ضمانت پر دلائل کی استدعا کی مگر ایف آئی کے پراسکیوٹر نے اس کی مخالفت کر دی، انہوں نے پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں کا بھی ذکر کیا اور اعتراض نوٹ کرایا، انہوں نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔عمران خان کے وکلا نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواستیں واپس لینے کی پیش کش بھی کی۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے وکیل بھی  اسپیشل سیکرٹ کورٹ میں پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست پر دلائل دینے کی اجازت مانگی۔اسپیشل سیکرٹ کورٹ کے جج نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر درخواست 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔