پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان حکومت کا پلاٹینیم مائننگ کیساتھ فلورائٹ کی کان کنی کاجوائنٹ وینچر معاہدہ

حب/لورا لائی(پی پی آئی)بلوچستان حکومت اور پلاٹینیم مائننگ کمپنی کے ساتھ فلورائٹ کی کان کنی کے اربوں روپے مالیت کے معاہدہ کے تحت لورالائی کے علاقے میختر سے فلورائٹ نکالا جائے گا جسے اسٹیل سمیت دیگر دھاتوں میں استعمال کے قابل بنانے کے لیے بلوچستان کے ضلع حب میں کارخانہ بھی لگایا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق علاقے میں فلورائٹ کے ذخائر کا تخمینہ 16 لاکھ ٹن لگایا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر 50 سے 60 ہزار ٹن فلورائٹ حاصل کرکے مرحلہ وار پیداوار بڑھائی جائے گی۔اس طرح مقامی لوگوں اور انجینئرز کو روزگار ملے گا۔حب انڈسٹری  میں فلورائٹ کو پراسیس کرکے اسے ایسڈ گریڈ فلورائٹ کیمیکل کی شکل میں تبدیل کیا جائے گا۔یہ کیمیکل لوہے، اسٹیل اور دیگر دھاتوں میں استعمال ہوتا ہے۔  اپ گریڈ فلورائٹ کو برآمد  بھی کیا جائے گا۔ فلورائٹ کو عام طو رپر فلوراسپار کہا جاتا ہے اس کے ٹھوس پہاڑ نہیں ہوتے یہ زمین اور پہاڑوں میں رگوں کی صورت میں پائے جاتے ہیں۔اگر کان کنی درست طریقے سے نہ کی جائے تو ذخائر کے اوپر ملبے کا بوجھ بہت زیادہ ہوجاتا ہے پھر اس کا نکالنا بہت مشکل اور غیر منافع بخش ہو جاتا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا جوائنٹ وینچر معاہدہ ہے جس میں معدنیات کی کان کنی کے ساتھ ساتھ اس کی ویلیو ایڈیشن کی جائے گی جو 3 ارب روپے سے زائد کا منصوبہ ہے۔