شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی مصر میں بین الاقوامی فضائی مشق میں شرکت

قاہرہ (پی پی آئی)پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر طیارے مصر میں بین الاقوامی فضائی مشق میں شرکت کیلئے ان دنوں مصر میں ہیں۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں بین الاقوامی فضائی مشق“برائٹ اسٹار 2023”کا آغاز ہو گیا، مشق میں حصہ لینے والے پاک فضائیہ کے دستے میں ہنرمند ایئر و گراؤنڈ عملہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق برائٹ اسٹار مشق، 1977کے کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے نتیجے میں امریکہ اور مصر کے درمیان دو طرفہ تربیتی پروگرام کے طور پر شروع ہوئی، برائٹ اسٹار مشق ایک اہم بین الاقوامی مشق کی حیثیت سے جانی جاتی ہے،پی پی آئی کے مطابق 1995 کے بعد سے دنیا بھر سے مختلف ممالک کو اس مشق میں شرکت کے لیے مدعو کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔برائٹ اسٹار عالمی سطح پر منعقد کی جانے والی سب سے بڑی اور سب سے پیچیدہ مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک ہے، مشق کا مقصد شریک ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے، مشق حقیقت پسندانہ فضائی جنگ کی صورتحال کی سیمولیشن کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، فضائی مشق شریک ممالک کی فضائی افواج کو اپنی حقیقی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کا موقع فراہم کرے گی۔ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ فضائی مشق دو ہفتوں تک جاری رہے گی، مشق کے دوران شریک ممالک مصر کے شمال مغربی علاقے، قاہرہ کے صحرائی خطہ میں اپنے  فضائی، بحری اور بری اثاثوں کے ساتھ حصہ لیں گے۔