انسداد دہشتگردی کی لاہور عدالت سے اسد عمر 5 مقدمات  میں ڈسچارج

لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی کے  رہنما اسد عمر کو پانچ مقدمات سے ڈسچارج کر دیا۔دورانِ سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر 5 مقدمات میں مطلوب نہیں ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اسد عمر نے تھانہ سرور روڈ کے تین، تھانہ ریس کورس اور گلبرگ کے ایک ایک مقدمہ میں عبوری ضمانتیں دائر کی تھیں۔مقدمہ نمبر 852/23 ریس کورس، مقدمہ نمبر 1283/23 گلبرگ مقدمہ نمبر 97/23، 103/23، 108/23 سرور روڈ میں درج ہیں جبکہ 5 مقدمات میں نو مئی کو توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرانے کا الزام تھا۔دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت میں ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سے متعلق بھی کیس کی سماعت ہوئی۔

Next Post

عمران کا عالمی عدالت میں جانے کا اعلان ریاست کے خلاف ہے، عطا تارڑ

Sat Sep 2 , 2023
لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنماعطا محمد تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عالمی عدالت میں جانے کے لیے غیرملکی وکیل جیفری رابرٹسن کو ہائرکیا ہے جو اسلام مخالف ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جیفری رابرٹسن کے اسرائیل سے روابط رہے ہیں اور […]