متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران کا عالمی عدالت میں جانے کا اعلان ریاست کے خلاف ہے، عطا تارڑ

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنماعطا محمد تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عالمی عدالت میں جانے کے لیے غیرملکی وکیل جیفری رابرٹسن کو ہائرکیا ہے جو اسلام مخالف ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جیفری رابرٹسن کے اسرائیل سے روابط رہے ہیں اور وہ ملعون سلمان رشدی کا وکیل رہا ہے۔ یہ وکیل اسلام مخالف پروپیگنڈے میں بھی شامل رہا ہے۔ جیفری رابرٹسن نے ناصرف ملعون سلمان رشدی کی وکالت کی بلکہ اسے اپنے گھر میں پناہ بھی دی۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنی وکالت کے لیے ملعون سلمان رشدی کا ہی وکیل ملاہے جس کے ذریعے انسانی حقوق کا مقدمہ بنا کرعالمی عدالت سے مدد لی جا رہی ہے جبکہ عالمی عدالت میں مقدمات دو ممالک کے درمیان تنازعات کے جاتے ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ مقدمہ عالمی عدالت میں لے جانے کا مقصد پی ٹی آئی ریاست کے خلاف عالمی عدالت جا رہی ہے۔ کوئی اپنی سیاست کی خاطر اس حد تک بھی جا سکتا ہے؟ دشمنوں نے اپنے ٹی وی شوز میں کہا کہ ہمیں چیئرمین  پی ٹی آ ٓئی سوٹ کرتا ہے۔رہنمامسلم لیگ ن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملکی اداروں کے خلاف کام کیا۔ انھوں نے نو مئی کے واقعات، سائفر، توشہ خانہ ملک دشمنوں کوخوش کرنے کے لیے کیے۔ جو کیسز بھگت رہے ہیں یہ آپ کا ہی کیا دھرا ہے۔ توشہ خانہ کی چوری ڈکیتی اربوں روپے میں ہے۔ کیا سائفرکا کیس ہم نے بنایا؟ ہم نے کہا تھا سائفر لہرائیں؟