سانگھڑ (پی پی آئی)سانگھڑ اورنواحی دیہات میں بجلی کی مرمت کا بہانہ بنا کر کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں شہریوں نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ اور مختلف علاقوں میں بجلی کی مرمت کے کام کے بہانے سے روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے تک بجلی بند رکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے جہاں گھریلو امور بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اندرون سندھ اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے،سانگھڑمیں آٹھ سے دس گھنٹے اور مختلف علاقوں میں 16 سے18 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہری عاجز آگئے ہیں اور شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور ختم کریں۔
Next Post
نواز شریف 15 اکتوبر کو عام پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے
Mon Sep 4 , 2023
لندن/لاہور (پی پی آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف 15 اکتوبر کو عام پرواز کے ذریعے لندن سے روانہ ہوکر پاکستان پہنچیں گے اور وہ لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے۔پی پی آئی کے مطابق ان کی صاحبزادی اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز ان کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اسلام […]