عمران تو ملک میں بادشاہت قائم کرنا چاہتے تھے،پرویز خٹک

نوشہرہ  (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا  ہے کہ  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملک میں انقلاب کے ذریعے بادشاہت قائم کرنا چاہتے تھے۔پی پی آئی کے مطابق نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کہ کسی کے جانے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن آج میں بتانا چاہتا ہوں کہ تمہیں فرق ضرور پڑیگا۔جن لوگوں کی وجہ سے عمران خان نے حکومت بنائی آج وہ  تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ پرویز خٹک نے سانحہ 9مئی کے بعد پی ٹی آئی اور عمران خان کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل وہ پی ٹی ا?ئی کے دور حکومت میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وفاق میں عمران خان کے ساتھ وزیردفاع کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔

Latest from Blog