حضرت امام حسینؑ کے چہلم پر سندھ بھر میں آج  ا سکول  بند رہیں گے

کراچی (پی پی آئی)چہلم حضرت امام حسین ؑکے موقع پر سندھ بھر میں سکول جمعرات کو بند رہیں گے۔ صوبائی حکومت کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی و سرکاری تمام  اسکول 7 ستمبر کوبند رہیں گے،پی پی آئی کے مطابق تعطیل کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے کیا ہے۔