کراچی(پی پی آئی) کراچی،لاہورکے درمیان چلنے والی شالیمار ٹرین کا روٹ ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر تبدیل کرک دیا ہے اب یہ ٹرین براستہ جہانیاں کی بجائے وایا ملتان، فیصل آباد شورکوٹ سے ہوتی ہوئی لاہور پہنچے گی۔پی پی آئی کے مطابق شالیمار ٹرین (27اپ28/ ڈاون) کراچی کینٹ سے صبح چھ بجے روانہ ہو کر اگلے روزرات01بج کر 45 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ اسی طرح 28ڈاو ن شالیمار ٹرین لاہور سے صبح چھ بجے روانہ ہو کر اگلے روز براستہ ملتان ہوتی ہوئی رات 02 بج کر 45 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔ جبکہ ڈرگ روڈ، حیدرآباد، نواب شاہ، روہڑی، گھوٹکی، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباداسٹاپ ہوں گے۔اس کے علاوہ لانڈھی صرف ڈاون سائیڈ سے اس کا سٹاپ ہوگا۔
Next Post
کراچی کا کوئی علاقہ رہزنوں،ڈکیتوں،اسٹریٹ کرمنلز سے محفوظ نہیں: جمشید انصاری
Fri Sep 8 , 2023
کراچی(پی پی آئی) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان ہیومن رائٹس ونگ کراچی ڈویژن کے صدر جمشید انصاری،جنرل سیکریٹری اصغر علی شیخ،نائب صدر امہ حبیبہ نے کہا ہے کہ کراچی شہر کا کوئی بھی علاقہ رہزنوں،ڈکیتوں اور اسٹریٹ کرمنلز سے محفوظ نہیں ہے۔آئے دن کراچی کے شہری اور کاروباری طبقے کے افراد اپنی جان سے ہاتھ […]