برطانوی بچی سارہ قتل کیس میں اہم پیش رفت

جہلم (پی پی آئی) برطانوی بچی سارہ قتل کیس میں پولیس نے بچی کے دادا اور 2 چچا سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق سارہ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچی کے دادا اور 2 چچاوں کو حراست میں لے لیا، دیگر 7 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 10 سالہ بچی سارہ کے قتل کا واقعہ گزشتہ ماہ اگست کی 10 تاریخ کو پیش آیا تھا، بچی کی موت کے بعد اس کا باپ ملک عرفان برطانیہ چھوڑ کر پاکستان آیا اور روپوش ہو گیا۔

Next Post

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں آپریشن، 2 ہزار کلو منشیات برآمد

Sat Sep 9 , 2023
قلعہ عبداللہ (پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں فورسز نے آپریشن کرکے 2 ہزار کلو منشیات برآمدکرلی، کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  کور کمانڈر بلوچستان کی ہدایات پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان، اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا،پی پی آئی کے […]