ملک ہے تو ہم ہیں، سیاست نہیں معیشت کی فکر کرنی چاہئے: آصف زرداری

کراچی (پی پی آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کرائے گا،مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرانے کا پابند ہے۔پی پی آئی کے مطابق  سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ  چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے، نگران حکومت ایس آئی ایف سی منصوبوں کو جلد مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے،ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے،  سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے، ملک ہے تو ہم سب ہیں۔

Next Post

خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

Sat Sep 9 , 2023
لاہور(پی پی آئی) جلاؤ گھیراؤ کیس کے حوالے سے عدالت نے ملزمہ خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی ضمانتوں کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے, جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا،پی پی آئی کے مطابق جناح ہاؤس سمیت دیگر مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالت نے ملزمہ خدیجہ […]