جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیریں مزاری کی گرفتاری پرآئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

 اسلام آباد (پی پی آئی)عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کی سابق رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس 28 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا ہے،اس کیس میں آئی جی اسلام غیرمشروط معافی نامہ جمع کراچکے ہیں، آئی جی کی معافی منظور ہوگی یا کارروائی آگے بڑھے گی؟ اس کا فیصلہ آئندہ سماعت پر ہوگا۔ خیال رہے کہ عدالت نے شیریں مزاری کو گرفتار کرنے پر  آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا اور جرمانے کی رقم شیریں مزاری کو دینے کا کہا تھا جس پر  آئی جی اسلام آباد نے شیریں مزاری کو جرمانہ ادا کردیا۔